دھند سے حد نگاہ بالکل صفر، ملک بھر میں موٹر وے کےمختلف مقامات بند ، لاہور ائیر پورٹ کی متعدد پروازیں منسوخ

 دھند سے حد نگاہ بالکل صفر، ملک بھر میں موٹر وے کےمختلف مقامات بند ، لاہور ائیر پورٹ کی متعدد پروازیں منسوخ

لاہور: پنجاب، سندھ  اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ بالکل صفر ہو نے پر موٹر وے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ موٹر وے ایم تھری فیض پور تا رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔اس کے علاوہ موٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک اور موٹر وے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند  کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیونگ کے دوران اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر 16 سے زائد پروازوں کو گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ایئرپورٹ کے رن وے پر گہری دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی کل چھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رن وے پر حد نگاہ  صرف 350 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج  دنیا بھر مین فضائی آلودگی  میں کراچی چوتھے اور لاہور پانچویں نمبر پر ہے۔

مصنف کے بارے میں