فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بغاوت کی انہیں کوئی بھی سہولت دینا قانون سے مذاق ہوگا۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ سائفر جیسے سنگین کیس میں ریلیف بنتا نہیں۔ نہ عمران نیازی سیاسی مقدمات بھگت رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تو بغاوت ،ریاستی راز افشا کرنے، اور آئین شکنی جیسے جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کی آڑ لے کر وائٹ کالر جرائم سے بچنا چاہتا ہے۔ اسے کوئی سہولت دینا قانون سے مذاق ہو گا۔