فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بغاوت کی انہیں کوئی بھی سہولت دینا قانون سے مذاق ہوگا۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ سائفر جیسے سنگین کیس میں ریلیف بنتا نہیں۔ نہ عمران نیازی سیاسی مقدمات بھگت رہا ہے۔
سائفر جیسے سنگین کیس میں ریلیف بنتا نہیں۔ نہ عمران نیازی سیاسی مقدمات بھگت رہا ہے۔ وہ تو بغاوت ،ریاستی راز افشا کرنے، اور آئین شکنی جیسے جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کی آڑ لے کر وائٹ کالر جرائم سے بچنا چاہتا ہے۔ اسے کوئی سہولت دینا قانون سے مذاق ہو گا۔
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) December 26, 2023
انہوں نے کہا کہ عمران خان تو بغاوت ،ریاستی راز افشا کرنے، اور آئین شکنی جیسے جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کی آڑ لے کر وائٹ کالر جرائم سے بچنا چاہتا ہے۔ اسے کوئی سہولت دینا قانون سے مذاق ہو گا۔