اسلام آباد : سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا ہے کہ یہ بات طے ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث کسی شخص کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ طے شدہ بات ہے کہ نو مئی کے بلوؤں میں شامل ہونے والوں ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔
یہ طہ شدہ بات ہے کہ نو مئی کے بلووں میں شامل ہونے والوں ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ان کے علاوہ پی ٹی آی کا ہر فرد انتخاب میں حصہ لے سکے گا۔
— Zafar Hijazi (@goneneutral) December 26, 2023
ظفر حجازی کا مزید کہنا تھا کہ شرپسندوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے کے علاوہ پی ٹی آئی کا ہر فرد انتخاب میں حصہ لے سکے گا۔