اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانا ہوگی: ایران کی دھمکی

اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانا ہوگی: ایران کی دھمکی

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے دھمکی دی ہے کہ  اسرائیل کو ایرانی جنرل رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانا ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  گزشتہ روز دمشق میں ایرانی کمانڈر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سینئر ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کی قیمت چکائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ میجر جنرل رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔

 
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں