اسلام آباد:پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
نیو ایجنسی این این آئی کے مطابق اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 1.72روپے کمی متوقع ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 1روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 31دسمبرکو کیا جائے گا۔