سٹیٹ بینک کا 30 اور 31 دسمبر کو بینکاری اوقات بڑھانے اعلان

11:01 PM, 26 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ حکومتی ڈیوٹیز، ٹیکسوں اور دیگر وصولیوں میں معاونت کیلئے بینکاری اوقات بڑھائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 دسمبر کو سٹیٹ بینک کے دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچز رات 8 بجے تک کام کریں گی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کو سٹیٹ بینک کے دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچیں رات 10 بجے تک کام کریں گی۔

مزیدخبریں