لاہور: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کی منظوری دی جس کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے چوہدری سالک حسین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
اس ضمن میں جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی مشاورت کے بعد چوہدری سالک کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔
چوہدری سالک حسین (ق) لیگ کے سینئر نائب صدر مقرر
08:42 PM, 26 Dec, 2022