عمران خان پھر اسٹیبلشمنٹ کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے لاؤ اور تخت پر بٹھا دو: خواجہ سعد رفیق

05:11 PM, 26 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو دیوالیہ پن کے کنارے پر چھوڑ گیا تھا اور اب وہ پھر اسٹیبلشمنٹ سے منتیں کررہے ہیں کہ مجھے لاؤ اور تخت پر بٹھا دو۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے خواجہ رفیق شہید کے 50ویں یوم شہادت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22کروڑ کے ملک کو تماشا بنایا ہوا ہے، عمران خان پاکستان کو دیوالیہ پن کے کنارے پر چھوڑ گیا تھا اور اب پھر اسٹیبلشمنٹ کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے تخت پر بٹھا دو۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کا فیصلہ ہم نے کرنا تھا جو عوام کے درمیان رہتے تھے لیکن فیصلے کہیں اور ہو رہے تھے، ملک کو بنانے اور سنوارنے والوں کو غدار بنا کر پیش کیا گیا اور ہمیں چور بنا کر پیش کیا گیا، کیا ملک کیلئے قربانیاں دینے والے ملک سے غداری کا سوچ بھی سکتے ہیں؟ قیادتوں کے فیصلے انتخابات کے ذریعے کئے جائیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کا بننا خوش بختی ہے اور اب سیاست دانوں پر ذمہ داری 100فیصد پڑ گئی ہے ، اگلوں نے ثابت کردیا ہے ہم غیر سیاسی ہیں، خان صاحب جمہوریت اور سیاست کی ریڈ لائن کراس نہ کریں، خان صاحب آنا آپ نے ہمارے پاس ہی ہے لیکن ٹکریں کھا کر ہی آئیں گے۔ 

مزیدخبریں