لاہور: زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اہم اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فواد چوہدری، سردار عثمان بزدار، محمود الرشید، عباس علی شاہ، علی افضل ساہی، شفقت محمود، اسلم اقبال اور سبطین خان بھی شریک ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کے اس اہم اجلاس میں پنجاب سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔