اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عارف علوی کا بیان عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کو ان کے بیان کی وضاحت دینی چاہئے۔ عمران خان آج کل سابق آرمی چیف پر حکومت کے خلاف سازش کا الزام لگا رہے جبکہ ان کے صدر کہہ رہے کہ سابق آرمی چیف نے ہی ان کو سینیٹ اور عام انتخابات میں مدد کی۔
اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پہلے دن ہی اسمبلی کے فلور پر کہا تھا یہ "سلیکڈ وزیراعظم ہیں۔ تاخیر سے ہی صحیح لیکن عارف علوی نے بھی اعتراف کر لیا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے۔ اب یہ ایک طرف اسٹیبلشمنٹ پر الزام تراشی اور دوسری طرف ان کو سیاسی اور انتظامی کردار ادا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
https://twitter.com/sherryrehman/status/1607291955335020550
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کو سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت پر اکسا رہے ہیں کہ ماورائے آئین کردار ادا کریں اور مجھے اقتدار میں لائیں۔ عمران خان کو بے ساکھیوں پر سیاست کرنے کی عادت پڑ چکی ہے۔ ان کو چاہیے کہ وہ اداروں کو اپنے سیاسی بیانیہ کا حصہ بنانے سے گریز کریں۔