فیصل آباد: فیصل آباد میں سردی سے بچنے کیلئے کوئلے جلا کر سونے والے تین مزدور کمرے میں دھواں اور گیس بھرنے سے جان بحق ہوگئے ہیں۔ ایک مزدور کی حالت تشویشناک ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وارث پورہ میں بیکری پر کام کرنے والے مزدوروں نے کمرہ لیا ہوا تھا گزشتہ رات سردی سے بچنے کیلئے تمام افراد کوئلے جلا کر سو گئے ۔ کمرے گیس اور دھواں بھر جانے سے 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چوتھے مزدور کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔