کراچی : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ رواں سال مجموعی طور پر تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔
بابر اعظم کو کراچی ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل محمد یوسف کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 13 رنز درکار تھے جو انہوں نے بنالیے ۔ اس وقت ان کے تمام فارمیٹس میں 2448 رنز ہیں ۔ محمد یوسف نے نے 2006 میں 2435 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اب ایک کیلنڈر سال میں دو بار 2 ہزار بین الاقوامی رنز بن چکے ہیں۔ وہ ایسا کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں جبکہ محمد یوسف اپنے کیرئیر میں تین بار یہ کارناما انجام دیا ہے۔ محمد یوسف نے 2006، 2004 اور 2000 میں بالترتیب 2435، 2226 اور 2000 رنز بنائے۔