حلفاً کہتا ہوں اداروں کو بدنام کرنے کا ارادہ تھا نہ ٹویٹس کیں : اعظم سواتی، ضمانت کی درخواست پر وفاق کو نوٹس 

09:54 AM, 26 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ پیر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ 

اعظم سواتی کی طرف سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں کہ میرا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں ۔

اعظم سواتی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ  نے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ پیر تک جواب طلب کر لیا ۔

واضح رہے کہ  ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ 

مزیدخبریں