مکی آرتھر دوبارہ پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے پر آمادہ ، چند روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے

08:38 AM, 26 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : مکی آرتھر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ مکی آرتھر آئندہ چند روز میں کرکٹ ٹیم کے کوچ کا چارج سنبھالیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مکی آرتھر سے براہ راست رابطہ کیا ہے ۔پی ایس ایل 8سے قبل مکی آرتھر پاکستان پہنچ جائینگے ۔ 

واضح رہے کہ مکی آرتھر 2016سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں ۔ ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

مزیدخبریں