لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی اور آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فروری / مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور ایسا وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا نہیں مل رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا جبکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہو گا۔ ہر سال کی طرح پیپلزپارٹی نے امسال بھی کل جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث آصف زرداری جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زردار ی نے لوگوں کا رحجان دیکھا توعوام کی طاقت کی مدد سے آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی اور حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔ریسکیو 1122 کی طرح کی سروس پر کام کر رہے ہیں اور بات چیت تو ہر کسی سے ہوتی ہے۔