حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کرے، مصطفیٰ کمال

 حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کرے، مصطفیٰ کمال
کیپشن: حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظم بند کرے، مصطفیٰ کمال
سورس: فائل فوٹو

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کرے۔

انہوں نے یہ بات بلدیاتی بل کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آج حکومت سندھ کے خلاف پانچواں احتجاج کر رہے ہیں اور یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے۔

سابق ناطم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ کرپشن کے لیے ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا لیکن سندھ کے حکمران آئین کے مطابق ہمارا حق دیں۔کراچی کے شہریوں کے خریدے گئے گھر اب توڑے جا رہے ہیں جو ظلم ہے اور حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظم بند کرے اور مجھے ایسے ظالم نظام میں نہیں جینا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں نئی سوسائٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے دماغوں پر چربی چڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پورے پاکستان کو پالتا ہے اور آج کراچی اپنا حق مانگ رہا ہے۔

بلدیاتی بل کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ایس پی ارشد وہرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بل پاس کرایا اور اپوزیش خاموش رہی۔ کراچی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی وجہ سے کراچی کا شمار دنیا کے بہترین شہروں میں ہوا۔