طالبان نے خواتین پر بڑی پاپندی عائد کر دی

 طالبان نے خواتین پر بڑی پاپندی عائد کر دی
کیپشن: طالبان نے خواتین پر بڑی پاپندی عائد کر دی
سورس: فائل فوٹو

کابل: طالبان نے خواتین کے اندرون شہر بھی مرد رشتے دار کے بغیر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر برائے امر بالمعروف و نہی منکر نے اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ  وہ صرف اسلامی حجاب پہننے والی خواتین کو بٹھائیں۔

وزارت برائے نیکی کے فروغ اور برائی کی روک تھام کی جانب سے جاری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ فاصلے تک سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ کسی قریبی مرد رشتہ دار کا ہونا لازمی ہے۔ وزارت کی جانب سے گاڑیوں میں چلنے والی موسیقی کو پہلے ہی بند کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔

قبل ازیں وزارت امر بالمعروف و نہی منکر نے ٹیلی ویژن چینلز کو خواتین اداکاروں پر مشتمل ڈرامے اور اشتہارات بند کرنے کی ہدایت کی تھی اور خواتین ٹی وی صحافیوں کو بھی حجاب لینے کو کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ طالبان نے 1990 کی دہائی میں اقتدار کے اپنے پہلے دور کے مقابلے میں اب طرز حکمرانی کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے باوجود خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم و ملازمت پر پابندیاں عائد ہیں۔