وزیر داخلہ شیخ رشید کا ملک میں ادویات مہنگی ہونے کا اعتراف

02:41 PM, 26 Dec, 2021

کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے  ملک میں ادویات مہنگی ہونے کا اعتراف کر تے ہوئے کہا  کہ  چند دن قبل بیمار ہوا تو اندازہ ہوا ادویات کتنی مہنگی ہیں،سوچتا ہوں مجھ جیسے صاحب حیثیت   کیلئے مہنگائی ہے تو عام آدمی کیا کرتا ہوگا۔ 


 کراچی میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف بیماری کا بہت بڑا ڈرامہ کرکے باہر گئے،نوازشریف نے باہر علاج نہیں کرایا،نہ کسی ڈاکٹر کے پاس گئے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف کےپاکستان آنے کی باتیں سن رہا ہوں، نواز شریف کو واپس آنے کیلئے جیب سے ٹکٹ کی آفر کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کان کھول کر سن لیں عمران خان کہیں نہیں جا رہے،  حکومت مدت پوری کرے گی، عمران خان آخری وقت تک   کرپشن زدہ مافیا کیخلاف کھڑا رہے گا۔ شیخ رشید نے  شہبازشریف پر تنقید کر ہوئے کہا کہ شہباز شریف جیسے جھوٹے اور چور کے منہ سے  مخالفین کے گریبان پکڑنے کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ انہوں نے  آصف زرداری  کے خیمے لگانے کے بیان پر کہا کہ  زرداری اور ان کے  ٹینٹ اکھڑنے کا وقت آ رہا ہے۔ شیخ رشید نے  حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بالکل ٹھیک ہونے کا دعوی بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں فروری،مارچ میں بلدیاتی الیکشن ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں