اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق جج جی بی رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔
راناشمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے Notarise کرایا،نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں pic.twitter.com/MBPx0V1jpY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2021
فواد چودھری نے رنا شمیم کے حلف نامے سے متعلق اخبار کی خبر ٹوئٹر پر بھی شیئر کردی۔وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کیخلاف تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ نئے انکشافات نے پھرشریف خاندان کو سیلین مافیا ثابت کیا جو مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں نواز شریف کی واپسی کی خبروں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کرپشن نیب قانون میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے تو دوسری طرف نیب لاء میں بھی نا اہل ہیؓں، ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب ختم ہو چکا ہے ، ہم تو چاہتے ہیں کہ ان کوواپس لایا جائے،وہ لندن میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔