حضرت محمد ﷺ کی حرمت سے متعلق روسی صدر کا بیان، طالبان کا خیر مقدم

12:52 PM, 26 Dec, 2021


کابل:امارات اسلامی افغانستان کی  افغان طالبان حکومت  نے بھی روسی صدر ولادی میر پیوٹن  کے حرمت رسول ﷺ سے متعلق بیان کا  خیر مقدم کیا ہے، جس میں روسی صدر نے کہا تھا کہ  پیغبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت  آزادی اظہار رائے نہیں ہے۔

 افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے دو روز قبل ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ  امارت اسلامی افغانستان روسی صدر ولادی میر پیوٹن  کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے۔
https://twitter.com/QaharBalkhi/status/1474437691177635843?s=20

خیال رہے کہ جمعرات کو اپنے سالانہ خطاب میں روسی صدر  نے  توہین رسالتؐ کے معاملے پر  مؤقف دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ  وہ ایسی کسی آزادی کو نہیں مانتے جس کے ذریعے حضرت محمد ﷺ کی توہین کی جائے،پیوٹن نے مزید کہا تھا کہ پیغمبر اسلام  ﷺ کی توہین کوآزادی  اظہار رائے  کے طور پر نہیں گنا جاسکتا، کیونکہ یہ عمل مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1474394684826947585?s=20
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے بھی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بیان کا  خیر مقدم کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ میں صدر پیوٹن کے اس بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں  کہ حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی "آزادی اظہار" نہیں ہے۔ مسلم دنیا  خصوصاً مسلمان رہنماؤں کو اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اس پیغام کو غیر مسلم دنیا کے رہنماؤں تک پہنچانا چاہیے۔

مزیدخبریں