اہم شخصیات کا شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر   اظہار تعزیت

اہم شخصیات کا شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر   اظہار تعزیت


لاہور: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  سے  اہم شخصیات نے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے  ٹوئیٹر پر تعزیتی پیغام  شیئر کیا  جس میں انہوں لکھا کہ’سب سے دعاؤں کی درخواست ہے-ہمارے پیارے دوست شعیب اختر کی والدہ  کیلئے ڈھیروں دعائیں، اللہ جنت میں جگہ عطا فرمائے اور انکے خاندان اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے - آمین‘۔

قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے بھی سابق فاسٹ بولر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بھائی غم کی اس گھڑی ہم آپ کے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین‘

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بھی شعیب اختر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘