سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر ایلنگ ورتھ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر ایلنگ ورتھ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے


لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رے ایلنگ ورتھ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی کاؤنٹی یارکشائر نے گزشتہ روز سابق کرکٹر کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

https://twitter.com/YorkshireCCC/status/1474730255357292545?s=20
انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر کے انتقال سے متعلق خبر دیتے ہوئے لکھا کہ "ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ رے ایلنگ ورتھ کا انتقال ہو گیا ہے"

API Response: Bad Request

سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر رے ایلنگ ورتھ  خوراک کی نالی کے کینسر  میں مبتلا تھے  جس کے لیے ریڈیو تھراپی کروا رہے تھے۔تاہم صحت یاب نہ ہو سکے اور گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

ایلنگ ورتھ نے 1958 سے 1973 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 61 ٹیسٹ کھیلے،  31 میچز میں ٹیم کی کپتانی کی اور انگلینڈ کیلئے 12 میچز جیتے جن میں 1970 میں آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز بھی شامل ہے۔

ایلنگ ورتھ ایک آل راؤنڈر تھے، انہوں نے 23.24 کی اوسط سے 1,836 ٹیسٹ رنز بنائے اور 31.20 کی اوسط سے 122 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ 1993 اور 1996 کے درمیان انگلینڈ سلیکٹرز کے چیئرمین رہے جبکہ  سے 1995 میں ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔

خیال رہے کہ سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر ایلنگ ورتھ کی اہلیہ بھی رواں سال کے آغاز میں کینسر کیخلاف جنگ ہار کر انتقال کر گئیں تھیں۔