کورونا  وائرس کے باعث پاکستان میں مزید2 افراد انتقال کر گئے

کورونا  وائرس کے باعث پاکستان میں مزید2 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: کورونا  وائرس کے باعث پاکستان میں مزید2 افراد انتقال کر گئے ، جبکہ 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک  بھر میں  کورونا کی تشخیص کے لیے 52ہزار 50 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 358افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح سے  مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اس وقت ملک بھر میں  کورونا میں مبتلا652مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1474909051376918529?s=20
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے   گزشتہ دنوں سندھ کے شہر کراچی اور  بلوچستان کے ضلع قلات میں کیسز سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی  اومیکرون کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔جس کے بعد طبی ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے ملک بھر میں مزید پھیلاؤ کا اشارہ دیدیا ہے۔

API Response: Bad Request

دوسری جانب  دنیا بھر میں اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، برطانیہ سمیت یورپ اور امریکا میں اومیکرون کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔جبکہ طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو لوگوں کو  جلد از جلد ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے ورزش اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذا کھا کر اپنی قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں