سونامی والد جلد گمنامی میں گم ہونےوالا ہے،مریم نوا زشریف

10:44 PM, 26 Dec, 2020

سکھر:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان جارہا ہے اور واپس نہیں آئے گا ۔ سونامی والا جلد گمنامی میں گم ہونے والا ہے ۔ عمران خان جانتا ہے کہ وہ جب چلا گیا تو واپس نہیں آئے گا ۔

مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نوا ز شریف نے کہا کہ جن کے ساتھ عوام کی طاقت ہو وہ کسی کی طرف نہیں دیکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوئی اہلیت نہیں ہے عمران خان کی ایک ہی اہلیت ہے ہاتھ باندھ کر تابعداری کرنا ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم پوری طرح حکومت  کا محاسبہ کریں گے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے عمران خان اس سے پہلے ہی چلا جائے گا۔جیسے ہی عمران خان رخصت ہوا ن لیگ دوتہائی اکثریت کے ساتھ واپس آجائے گی ۔

مریم نوا ز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے چند اراکین کے ساتھ پنجاب میں 160 ایم پی ایز کے استعفے میرے پاس آچکے ہیں ۔ ہم پاکستان کے لئے استعفے ہی نہیں جان بھی دے دیں گے ۔کسی نے شرارت کرکے دوارکان کے استعفے سپیکر اسمبلی کو پہنچا دیئے ۔ 

مریم نوا ز نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ حکومت کے لئے تیاری  نہیں تھی تو جب تمہاری تیاری نہیں تھی تو پھر عوام کے مقدر سے کھلواڑ کیوں کیا ۔دوستوں کی جیبیں بھرنے کی تمہاری تیاری مکمل تھی ۔ تمہاری تیاری تو سب نے دیکھ لی اب تم عوام کی تیاری دیکھنا ۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ فوج سے کہے کہ تمہار ا تختہ الٹ دے کیا تم نے ہمیں اپنے جیسا سمجھ رکھا ہے کہ اداروں کی طرف دیکھیں ۔ 

مزیدخبریں