واشنگٹن: معروف امریکی جریدے فوربز نے سال 2020 کے لیے بہترین لگڑی جہازوں کی فہرست جاری کر دی۔ بل گیٹس کی مالی معاونت سے ہالینڈ کی کمپنی کا تیار کردہ بحری جہاز کوسموس کو فوربز نے 2020 کا بہترین انتخاب قرار دے دیا۔ 265 فٹ لمبے اور ہائیڈروجن سے چلنے والے بحری جہاز میں لگژی ہوٹلز اور کمروں کے علاوہ ٹاپ پر ہیلی پیڈ بھی موجود ہے۔
جہاز میں المونیم کا استعمال ہوا ہے جس سے یہ سمندر میں انتہائی تیز رفتاری سے سفر کر سکتا ہے۔ بل گیٹس کی اس لگژری کشتی کی قیمت ننانوے ارب پاکستانی روپے ہے۔
دلکش بزنس جیٹ اور اس کی میچنگ اسپورٹس کار کی جوڑی بھی فوربز فہرست میں شامل ہے۔ برازیلین کمپنی کے جہاز اور جرمن کار کی جوڑی کی قیمت گیارہ ملین ڈالرز ہے۔
اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی بحری کشتی سنریف 80 بھی فوربز فہرست میں شامل ہے۔ 80 فٹ لمبی کشتی چوبیس ناٹ کی اسپیڈ سے چلتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلی کاپٹر بھی فہرست میں شامل ہے۔