تہران :پہاڑسر کرنے کی کوشش میں دوکوہ پیما شدید برفباری میں جان کی بازی ہار گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے قریب کولا کچل پہاڑی سلسلے میں دوکوہ پیما شدید برفباری کے باعث ہلاک ہوگئے ۔
ایران کے ہلال احمرسوسائٹی کے ایمرجنسی یونٹ کی طرف سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوہ پیماؤں کی ہلاکتیں برفانی تودا گرنے کے باعث ہوئیں ۔جبکہ کچھ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا کہ ہلاکتیں برفانی تودہ گرنے سے نہیں ہوئیں ۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں ۔ تاہم ائر ایمبولینس کے ذریعے ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کی طرف سے جانے والے سب راستوں کو بند کردیا گیا ہے ۔