مولانا فضل الرحمان کی گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت سے معذرت

07:57 PM, 26 Dec, 2020

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الر حمن کی جگہ پارٹی کے مرکزی رہنماوں کا 5 رکنی وفد جلسے میں شرکت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ساتھ فون پر بات ہونے کے باوجود مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ آمد سے معذرت کر لی ہے اور اب سربراہ جے یو آئی (ف) گڑھی خدا بخش بھٹو میں ہونے والے جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانہ راشد محمود نے مولانا فضل الرحمان کی گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت سے معذرت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سربراہ جے یو آئی کی جگہ پارٹی کے مرکزی رہنماوں کا 5 رکنی وفد جلسے میں شرکت کرے گا جس میں جے یو آئی ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، سراج احمد خان امروٹی، عبدالرزاق عابد لاکھو، سعود افضل ہالیجوی اور مولانا عبداللہ مہر شامل ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

مزیدخبریں