چڑیاگھر کے ہرنوں کی مو ت کا نوٹس لے لیا گیا

چڑیاگھر کے ہرنوں کی مو ت کا نوٹس لے لیا گیا
سورس: File photo

بہاولپور،صوبائی وزیرجنگلی حیات نے بہاولپور چڑیاگھر میں 7 ہرنوں کی موت کا نوٹس لے لیا ۔ صوبائی وزیرجنگلی حیات سید صمصام بخاری نے ڈی جی پنجاب وائلڈلائف سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔ 

بہاولپور کے چڑیا گھر میں زہریلا چارہ کھانے سے سات چیتل ہرن ہلاک ہوگئے تھے ۔ انتظامیہ نے فوری طورپر طبی ماہرین کی خدمات لیں اور چیتل ہرنوں کی نایاب نسل کے پورے گھرانے کا علاج شروع کردیا ۔ تاہم اس دوران سات ہرن دم توڑ گئے اور 22 کو بچا لیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے ہرنوں کی لاشیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سمیت مختلف لیبارٹریوں میں بھیج دی گئی ہیں ۔

 ڈاکٹروں نے ہرنوں کے جسموں سے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے نمونہ جات بھی لیبارٹری میں بھیج دیئے ہیں ۔  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہرنوں کے چارے میں کوئی زہریلی چیز ملا دی گئی جس کی وجہ سے ہرنوں کے خاندان کی طبعیت خراب ہوئی  تا ہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی مصدقہ بات کی جاسکتی ہے ۔ 

وائلڈ لائف حکام کے مطابق ایک چیتل ہرن کی سرکاری قیمت تقریبا پونے دولاکھ روپے ہے۔