پنجگور، بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فٹبال سٹیڈیم کے قریب دھماکہ ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دوافرا د موقع پر دم توڑگئے جبکہ سات زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔دھماکہ فٹبال میچ کے بعد ہوا ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔