مجھے کیوں نکالا ، جے یوآئی سے نکالے جانے والے علماء متحرک ہوگئے

مجھے کیوں نکالا ، جے یوآئی سے نکالے جانے والے علماء متحرک ہوگئے
سورس: File photo

اسلام آباد، جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی ) سے نکالے گئے علماء مولانا فضل الرحمان کے خلاف متحرک ہوگئے ۔ مولانا محمد خان شیرانی ،حافظ حسین احمداور مولانا شجاع الملک نے ملک بھر میں اپنے ہم خیال علماء سے رابطے شروع کردیئے ۔ تینوں علماء نے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں ملک بھر سے مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔ 

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی ،حافظ حسین احمد،مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ۔ مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اورمولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق چاروں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکالا گیا۔کمیٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی۔