لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق معروف فوٹوگرافر عبدالصمد نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سارہ خان کے چاہنے والوں کو اس افسردہ خبر سےآگاہ کیا ۔
عبدالصمد ضیا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ " سارہ خان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے ، اللہ انہیں اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمینٗ"۔
اداکارہ سارہ خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کی اور بتایا ہے کہ انکے والد کا نماز جنازہ ظہر کے بعد ہوگا۔