جدہ : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے ، انہیں یہ خوراک انجکشن کے ذریعے دی گئی ہے۔
موقر خلیجی اخبار خلیج ٹائمز نے سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا کی ویکیسن کی پہلی خوراک لے لی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے کورونا کے حوالے سے ہمیشہ دلچسپی کی اور امور کی بہترین انجام دہی لیے رہنمائی کی ۔
سعودی عرب کے وزیرصحت کے مطابق یہ وجہ ہے کہ ملک میں مقیم شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے کورونا ویکیسن کی جلد فراہمی ممکن ہوئی ہے.
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق موجودہ حکمت عملی علاج سے بہتر ہے کے اصول پر مرتب کی گئی ہے .
سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ ملک میں موجود تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائیگی ۔