رانا ثنا اللہ کو ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور سے رہا کردیا گیا

04:56 PM, 26 Dec, 2019

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں اے این ایف کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور ہوگئی تھی مگر انسداد منشیات عدالت کے ججز کے چھٹیوں پر ہونے کی وجہ سے ن لیگی رہنما کو رہا نہ کیا جاسکا تھا اور نہ ہی ضمانتی مچلکے جمع کرائے جاسکے تھے۔

بعدازاں رانا ثنا اللہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔رانا ثناا للہ کی جانب سے 10،10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے،جس کے بعد روبکار جاری کی گئی۔

روبکار جاری ہونے کے بعد اب رانا ثنا اللہ کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔رانا ثنا اللہ کے داماد کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی اپنی آبائی علاقے فیصل آباد جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں