اسلام آباد: اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ وہ بہت چھوٹی عمر میں شوبز میں آگئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے جب پہلا کمرشل کیا تو وہ اس وقت نویں جماعت میں پڑھ رہی تھیں۔ انہوں نے بتاتا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو پہلی ترجیح دی ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں انہیں کافی مشکل پیش آئی اور ڈرامہ سیریل ”تھوڑا سا آسمان“ ان کا پہلا ڈرامہ تھا۔
نیلم منیر ڈرامہ سیریل ” کہیں دیپ جلے کہیں دیا“ میں اداکار عمران عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو شائقین میں کافی پذیرائی حاصل کررہا ہے۔