انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسین چھٹیوں پر ،رانا ثناءاللہ کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا

انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسین چھٹیوں پر ،رانا ثناءاللہ کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا

لاہور:منشیات کیس میں ضمانت ملنے پر بھی مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا ءاللہ کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا ہے کیونکہ انسدادمنشیات عدالت کے جج شاکرحسین چھٹیوں پرہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انسدادمنشیات عدالت کے دونوں ڈیوٹی ججزبھی چھٹی پرہیں جس کے باعث رانا ثنااللہ کے وکیل نے لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دےدی۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ مچلکے کسی اورجج کے پاس جمع کروانے کی اجازت دی جائے،ایڈیشنل رجسٹرار نے درخواست جسٹس چودھری مشتاق احمد کوبھجوا دی،ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ جسٹس چودھری مشتاق فیصلہ کریں گے کہ مچلکے کہاں جمع کروانے ہیں۔

یاد رہے کہ منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثناءاللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی۔