جاوید لطیف نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

12:13 PM, 26 Dec, 2019

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں رہنما نون لیگ جاوید لطیف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جن الزامات پر نیب نے طلب کیا ہے ان پر اینٹی کرپشن پہلے ہی کارروائی بند کر چکی ہے۔

ن لیگی درخواست گزار ایم این اےنے بتایا کہ نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے جبکہ نیب نے جائیداد کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

جاوید لطیف نے درخواست میں کہنا تھا کہ نیب کو ان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے کیونکہ انہی الزامات میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنی تحقیقات مکمل کر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ترجمان ہونے پر مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں