ریاض:سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی گھریلو ملازمین ایگزٹ ری انٹری ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے باوجود واپس نہیں آتے تو ایسی صورت میں کفیل دوسرا ویزہ جاری کرانے کا اہل ہوگا۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر پرمقامی شہری نے استفسار کیا کہ’گھریلو ڈرائیو ر خروج و عودہ لگوا کر وطن گیا تھا جو واپس نہیں آیا۔اس حوالے سے اس کے لئے کیا کارروائی کرنا ہوگی۔
اس کی جگہ نیا ویزا جاری کرانا چاہتاہوں جس کے جواب میں حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ اگر کوئی فیملی ڈرائیور یا گھریلو ملازم یا ملازمہ خروج و عودة پر اپنے وطن گیا ہو تو ایسی صورت میں اس کے ویزے کی میعاد مکمل ہونے پر 6 ماہ گزرنے کی صورت میں کسی کارروائی کی ضرورت نہیں رہتی۔
ایسے گھریلو ملازمین اور ملازماﺅں کا ریکارڈ، سسٹم سے از خود ختم ہوجاتا ہے تو ایسی صورت میں کفیل دوسرا ویزہ جاری کرانے کا اہل ہے۔