اگر آپ ورزش کے فوائد جانتے ہوں تو اس پر باقاعدگی سے عمل کریں گے

08:53 PM, 26 Dec, 2018

سڈنی :  جو لوگ ورزش کے فوائد کو سمجھتے ہیں وہ  زندگی میں زیادہ وقت ایکٹیو  رہنے کی کوشش کرتے ہیں ان لوگوں کی نسبت جو ورزش کو اہمیت نہیں دیتے  ہیں۔

سینٹرل کوئین یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک سروے کیا ہے جس میں 615 لوگوں نے حصہ لیا  یہ لوگ جسمانی طور پر ایکٹیو رہنے کے فوائد اور سست رہنے کے نقصان سے آگا ہ تھے اس سروے میں پیدل چلنے، سائیکلنگ کرنے،  تیراکی کرنے، ورزش اور جم   کرنے والے  شامل تھے۔

پی ایل او ایس کے سینئر مصنف سٹیفن سیکوپ اور اس کے ساتھی نے اپنی تحقیق میں لکھا ہے کہ جو لوگ باقائدگی سے جسمانی ورزش  کرتے ہیں ان کی  شرح اموات میں 30 فیصد کمی واقع ہوتی ہے، ورزش  دل کے امراض کو 35 فیصد کم کردیتی ہے، ایسے افراد میں ذیابیطس کی شرح 42 فیصد کم ہو جاتی ہے اور  آنتوں کے کینسر میں 30 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔

ما ہرین نے مزید کہا ہے کہ ورزش کرنے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے، اس کے ساتھ  روزمرہ زندگی میں ایسے افراد کی صحت  بہت اچھی ہو تی ہے، سروے سے ثابت ہوا ہے کہ ورزش صحت کے لیے مفید ہے، ایسے لوگ جنہوں نے اس ورزش میں حصہ نہیں لیا ان میں 22 میں سے 14 افراد میں ان بیماریوں کی نشان دہی ہو ئی ہے۔


ماہرین نے محتاط انداز میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام عوامل کا نتیجہ عورتوں اور مردوں پر یکساں موثر ہوتا ہے تاہم اس سروے میں عورتوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ 
 

مزیدخبریں