ممبئی:بالی ووڈ سٹارز نے کرسمس کے موقع پر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن کو مداحوں کی طرف سے کافی سراہا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف سمیت دیگر اداکاروں نے کرسمس کے موقع پر اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جن کو مداحوں کی طرف سے خوب سراہا گیا ، سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصاویر درج ذیل ہیں ۔
بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ نے بھی کرسمس کی مناسبت کے حوالے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا ۔
دوسری جانب بالی وڈ کے معروف سٹار اکشے کمار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انسٹا گرام پر اپنی سانتا کلاز کے روپ میں تصویر شیئر کر دی ، مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی تصویر پر رائے کا اظہار کیا ۔
بالی وڈ سٹار کترینہ کیف نے بھی کرسمس کی مناسبت سے تصویر سوشل میڈٰیا پر شیئر کی جس کو مداحوں نے کافی پسند کیا اور مثبت رائے کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ سٹار جیکولین فرنینڈس نے بھی کرسمس کے موقع پر اپنے مخصوص انداز میں تصویر کو مداحوں کی نظر کیا جس کو کافی پسند کیا گیا ۔
بالی وڈ سٹار کرشمہ کپور نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ تصویر کو سوشل مییڈیا کی نظر کیا جس کو کافی سراہا گیا ۔