کراچی : کراچی میں امن دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین ایکشن لیاجائے گا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی یقین دہانی کروا دی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں گورنر سندھ نے کہا کراچی والےگبھرائیں نہیں، وفاقی حکومت ان کےساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قائم امن و امان کی صورتِ حال کو خراب نہیں کرنے دیں گے اور نہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے دیں گے ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ شہر قائد میں امن و امان مستحکم کرنے کیلئے بھرپور حکمت عملی بنائی ہے .ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے بےرحمانہ قتل کی رپورٹ تیار ہے کو کل وزیر اعظم کو پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی امن کا گہوارہ ہے اور رہے گا ، کسی کو روشنیوں کے شہر کا امن برباد نہیں کرنے دیں گے ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ خواہش تھی آج اجلاس میں وزیر اعلیٰ بھی ہوتے۔ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف دہشتگردوں بلکہ دہشتگردوں کےمالی معاون، سہولت کاروں کے بھی پیچھے جائیں گے اور انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے ۔