جکارتہ : انڈونیشیا میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ، لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں موسمیاتی اتھارٹیز نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے ، بالکل اسی مقام پر ایک ہفتہ قبل سونامی میں چار سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
سونامی ایک آتش فشاں کے پٹھنے سے جنم لی تھی جس کے لاوا نے سمندر میں بڑی لہر کو جنم دیا ، بلند و بالا لہروں نے قریبی جزیروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی زد میں آ کر چار سو بیس کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک مرتبہ پھر وارننگ جاری کی گئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آتش فشاں سے لاوا ایک مرتبہ پھر سمندر میں گرنا شروع ہو گیا جس سے بلند لہروں کے پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس پر سونامی کی نئی وارننگ جاری کی گئی ہے