نیب کو  دھمکیوں کےذریعے خاموش نہیں کروایا جاسکتا،  چیئرمین نیب

نیب کو  دھمکیوں کےذریعے خاموش نہیں کروایا جاسکتا،  چیئرمین نیب
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر اکاؤنٹ دی نیشن

 پشاور : جسٹس  جاوید اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال نیب نےبدعنوانی کے440ریفرنس دائر کیے ہیں ، ہمیں دھمکیوں کےذریعے خاموش نہیں کروایا جاسکتا ،ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا اس موقع پر  ڈی جی نیب کے پی نے چیئرمین نیب کومیگاکرپشن کیسزکےبارے میں بریفنگ دی، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو ہدایت کی کہ کےپی میں  میگاکرپشن کیسزجلدنمٹائے جائیں۔ 

 

چیئرمین نیب نے کہا کہ  نیب اپنی کارکردگی سے پروپیگنڈےکامقابلہ کرے گا ہمارے خلاف منظم پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے لیکن ہم پروپیگنڈےکا مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔میگاکرپشن کےمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے میگامقدمات کو االماریوں اورفائلوں سے نکالنے کی بھی ہدایت کی۔

 

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کےخلاف نیب کی زیروٹالرنس پالیسی ہے،خیبرپختونخوامیں بھی کرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچنا ہماری ذمہ داری ہے، دھمکیوں سے نیب کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر قدم اٹھارہے ہیں۔