وارنر نے انہیں گیند کی شکل بگاڑنے کا کہا تھا ،آسٹریلوی کرکٹر بین کروفٹ کا الزام

 وارنر نے انہیں گیند کی شکل بگاڑنے کا کہا تھا ،آسٹریلوی کرکٹر بین کروفٹ کا الزام
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔۔۔ ٹویٹر اکاؤنٹ

میلبرن :  بال ٹیمپرنگ میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر بین کروفٹ نے ٹیمپرنگ کا سارا ملبہ ڈیوڈ وارنر پر ڈال دیا ، کہتے ہیں وارنر نے انہیں گیند کی شکل بگاڑنے کا کہا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے انٹرویو میں بین کروفٹ نے ساری ذمہ داری اس وقت کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ڈال

دی ہے۔کہا کہ وارنر نے گیند کی شکل بگاڑنے کا کہا اور انہیں اس وقت ایسا کرنا ہی بہتر لگا تھا۔
تاہم انہیں اپنی غلطی کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑی، بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہونے پر کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سالجبکہ بین کروفٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد ہوئی تھی۔
کروفٹ کی پابندی 29 دسمبر کو ، جبکہ اسمتھ اور وارنر کی پابندی 29 مارچ کو ختم ہوگی۔