بھارت میں مقامی ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 24 سالہ کھلاڑی دوران کھیل چل بسا

12:09 PM, 26 Dec, 2018

نئی دہلی : بھارت میں مقامی ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 24 سالہ کھلاڑی دوران کھیل چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا، کھیل کے دوران وائی بھوکسرکارکر نامی نوجوان کرکٹر کو کھیلتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اسے اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جو اس کی موت کا سبب بنا، یہ قدرتی موت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان کرکٹراپنی ٹیم میں ایک نمایاں کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھوکسرکار  میچ دیکھ رہے تھے کہ انہیں دل کی تکلیف محسوس ہوئی ۔جنہیں ای سی جی کے لیے نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ ہسپتال کے راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے ۔

مزیدخبریں