مطعاف میں سعودی پولیس اہلکاروں سے بدکلامی کرنے والا شہری گرفتار

10:41 AM, 26 Dec, 2018

مکہ مکرمہ : صحن میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدکلامی اور ہاتھا پائی کرنے والا شہری گرفتار کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے بعد شہریوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدکلامی کرنے والے شہری کے بارے میں سعودی پولیس حکام کا کہناہے کہ انہوں نے ملز م کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص حرم مکی شرف کے صحن مطعاف میں موجود الامر بالمعروف کے اہلکاروں سے الجھ گیا جس پر اس نے پولیس کو طلب کر لیا ، اس حوالسے سے گورنریٹ مکہ نے کیس اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والا سعودی شہری ہے جس کی عرم تیس برس کے قریب ہے ۔پولیس اہلکار سے بدکلامی کرنے والے اس شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
گورنریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص نے اس امر کا بھی خیال نہیں رکھا کہ وہ حرم شریف میں کعبہ کے سامنے کھڑاے ہے ۔ پولیس اہلاکر نے اس سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ باز نہ آیا اور اونچی آواز میں نازیبا الفاظ بولنے لگا جو ہر حال میں حرم شریف کے تقدس کے خلاف تھے ۔
پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر کے اس حرم شریف کے پولیس آفس پہنچا دیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں