دنیا کی دس عجیب و غریب مخلوقات

07:52 PM, 26 Dec, 2017

دنیا میں جہاں بہت سے مخلوقات معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، وہاں جانوروں کی نت نئی اقسام بھی دریافت ہو رہی ہیں۔

عجیب و غریب مخلوقات مندرجہ ذیل ہیں۔

سمندر میں ہل چلاتی مچھلی
یہ مچھلی سمندری ریت میں اس طریقے سے اپنا گھر بناتی ہے کہ ریت میں ہل چلانے کا گماں ہوتا ہے۔ بعض اوقات ریت کی یہ لائینیں سطح سے دو میٹر بلند ہو جاتی ہیں۔ یہ مچھلی اس مقصد کے لیے اپنی طاقتور دُم کو استعمال کرتی ہے۔اسلئے اسے ہل چلانے والی مچھلی بھی کہا جا سکتا ہے۔

خوبصورت گھونگا
اگر اس گھونگے کو گزشتہ برس کی خوبصورت ترین دریافت کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ جاپان کے سمندر میں پائے جانے والے اس چھوٹے سے سنیل کا سائز ستّرہ سے اٹھارہ سینٹی میٹر ہوتا ہے اور یہ سرخ، سفید، نیلے اور گولڈ رنگ میں ملتا ہے

اجنبی مکڑا
نیویارک میں سائراکیوز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئے دریافت ہونے والے سینکڑوں پودوں اور جانوروں میں سے دس عجیب و غریب مخلوقات کا انتخاب کیا ہے۔ یہ مکڑا دشمن سے بچنے کے لیے ٹائر کی طرح گھومتا ہوا سفر کرتا ہے۔

انڈے نہیں بچے
دنیا میں یہ مینڈکوں کی یہ وہ واحد قسم ہے، جو انڈوں کی بجائے انسانوں کی طرح بچے پیدا کرتی ہے۔ ان کا تولیدی نظام انسان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔

مختلف پودہ
یہ پودا ایک عرصے تک میکسیکو میں کرسمس کے موقع پر خوبصورتی کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے لیکن سائنسدانوں کی نظر میں اب آیا ہے۔ سردیوں میں پیدا ہونے والا یہ پودہ پتھر پر اگنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹہنی نما کیڑا 
یہ ٹہنی نما کیڑا گزشتہ برس تک محقیقین کی نظر سے اوجھل رہا۔ اس کی لمبائی پچیس سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ بھوری رنگت والے اس کیڑے پر ایک چھڑی کا گماں ہوتا ہے۔

ختم ہونے کے بعد دریافت
یہ مخلوق ایک عرصہ پہلے ہی صفحہ ء ہستی سے معدوم ہو گئی تھی لیکن اس کی باقیات گزشتہ برس دریافت ہوئی ہیں۔ اندازوں کے مطابق300 کلوگرام وزن والے اس جانور کی جونچ لمبی تھی اور پر بھی تھے لیکن یہ اڑ نہیں سکتا تھا۔

پتھریلا مونگا
 مونگے کی پچاس اقسام دریافت کی جا چکی ہیں۔ بڑے پتوں والے اس مونگے کی جڑیں زمینی سطح سے اوپر ہی رہتی ہیں اور یہ صرف فلپائن کے ایک جزیرے پر پایا جاتا ہے۔

پراسرار مخلوق
دیکھنے میں یہ چھوٹی سی مخلوق ایک مشروم کی طرح لگتی ہے لیکن حقیقت میں یہ کیا ہے، اس بارے میں سائنسدان ابھی کھوج لگا رہے ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ یہ جیلی فش کی کوئی قسم ہے، کوئی مونگا ہے یا کوئی اور چیز۔۔ امید ہے کہ محقیقین جلد ہی اس سوال کا جواب ڈھونڈ لیں گے۔

ماں کی محبت
شاید دیکھنے میں یہ مکھی آپ کو الگ سی نہ لگے لیکن اس کا رویہ غیر معمولی ضرور ہے۔ یہ اپنے انڈوں کے لیے ایک چھوٹا سا کمرہ بناتی ہے اور اس میں ایک مردہ مکڑی بھی رکھ دیتی ہے۔ اسی طرح دوسرے کمرے میں مردہ چونٹیاں جمع کرتی ہے لیکن ایسا کیوں کرتی ہے یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں