بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما شوہر ویرات کوہلی سے پڑھائی کے میدان میں کافی آگے ہیں۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اٹلی میں شادی کے بعد زندگی کی نئی اننگ کا آغاز کر دیا ہے۔نوبیاہتا جوڑے کا پہلا استقبالیہ 21 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوا جس میں بھارتی وزیر اعظم مودی سمیت شوبز اور کرکٹ کی بڑی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔
کرکٹ کے ہیرو اور بالی وڈ کی ہیروئن کی شادی کا دوسرا استقبالیہ آج ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
ممبئی میں ہونے والے استقبالیے میں فلمی دنیا کے بڑے بڑے ناموں کی شرکت متوقع ہے۔
شادی شدہ ارب پتی جوڑی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 6 ارب بھارتی روپے ہے جس میں بڑا حصہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی آمدنی کا ہے۔
رنز بنانے کی مشین ویرات کوہلی پیسے کمانے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور رواں سال کے تیسرے سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی ہیں لیکن پڑھائی میں انوشکا سے بہت پیچھے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کمائی میں شوہر کے مدمقابل نہیں لیکن انہوں نے پڑھائی میں ویرات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ویرات کوہلی نے وشال بھارتی اسکول نئی دہلی سے 12 ویں تک تعلیم پوری کی لیکن پھر کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے۔
انوشکا شرما ویرات کے مقابلے میں پڑھائی میں کہیں آگے ہیں اور انہوں نے آرٹس میں بیچلر اور معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اداکارہ نے ماڈلنگ کے شوق کے باوجود بھی پڑھائی کو ترک نہیں کیا۔یہی وجہ ہے کہ ادکارہ کی تعملیمی قابلیت ویرات کوہلی سے زیادہ ہے