'دہشت گردی کے خطرات کے لحاظ سے افغانستان کی صورتحال زیادہ بدتر ہوئی'

01:09 PM, 26 Dec, 2017

ماسکو: روسی میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے روس میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں اس معاملے کو معروضی طور پر لینا چاہیے۔ دہشت گردی کے خطرات کے لحاظ سے افغانستان کی صورتحال پہلے سے زیادہ بدتر ہوئی ہے اور داعش کی کارروائیاں صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہیں۔ امریکا اگر افغانستان میں نہ ہوتا تو صورتحال اور بھی گھمبیر ہو جاتی۔

روسی صدر نے افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سرحدوں پر طالبان کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دہشت گرد گروہ داعش افغانستان میں قدم جمانا چاہتا ہے۔ داعش اور طالبان کا جھگڑا بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے ترکمانستان کے صدرسے بات کی ہے کیونکہ وہ ترکمانستان گیس ٹرانسمیشن نظام افغانستان سے پاکستان اور بھارت لے جانا چاہتے ہیں۔ اس پراجیکٹ میں انھوں نے روس کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے امکانات کس حد تک ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں