فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نوٹس بھیج دیے۔اس فہرست میں حیران کن طور پر اداکارہ نور کا نام بھی شامل ہے جو حال ہی میں شوبز کی دنیاسے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے مذہب کی طرف راغب ہو گئی ہیں ۔
تفصیل کے مطابق ایف بی آر نے فلم سٹار صائمہ، نور، خوشبو اور گلوکارہ فریحہ پرویز سے 27 دسمبر تک آمدن، جائیداد اور اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔ایف بی آر کے مطابق ادکارہ صائمہ ، خوشبو، نور اور گلوکارہ فریحہ پرویز نے سال 2013 سے 2016 تک ٹیکس گواشوارے جمع نہیں کرائے جنہیں نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے گلوکار راحت فتح علی خان اور عارف لوہار کو بھی نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں ۔
شو بز سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ نور کے بارے میں شرمناک خبر آگئی
12:47 PM, 26 Dec, 2017